امریکی ڈالر،پاونڈکی قدر کو استحکام ، قطری ریال کی قدر میں گیارہ سال میں پہلی بار کمی

جمعرات 8 جون 2017 12:51

امریکی ڈالر،پاونڈکی قدر کو استحکام ، قطری ریال کی قدر میں گیارہ سال ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں جمعرات کو امریکی ڈالر اور یورو کو استحکام حاصل رہا،قطری ریال کی شرح تبادلہ میں نمایاں کمی آئی۔ٹوکیو فوریکس میں ڈالر کی شرح تبادلہ 109.40 ین اور یورو کی شرح تبادلہ 1.1259ڈالررہی جو کہ گزشتہ سات ماہ کی بلند ترین شرح تبادلہ ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی پائونڈ سٹرلنگ 1.2957 کی شرح تبادلہ کے ساتھ مستحکم رہا۔

ایشیاء کی چھے بڑی کرنسیوں کی اوسط شرح تبادلہ ظاہر کرنے والا ڈالر ڈی اے ایکس وائے انڈیکس96.713 پر رہا۔قطری ریال کے ڈالر کے مقابلے میں پریمیم میں 550 پوائنٹس کی کمی آئی ہے جبکہ ڈالر3.6526 قطری ریال میں تبدیل ہوا جو کہ جولائی 2005 کے بعد قطری ریال کی کم ترین شرح تبادلہ ہے۔ماہرین کے مطابق قطری ریال کی قدر میں آئندہ 12 ماہ میں 1.5 فیصد کمی آسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :