بھارتی جنگی جنون کم نہ ہو سکا‘ کنٹرول لائن پر غیراعلانیہ جنگ کا آغازکر دیا

بھار ی ہتھیاروں کے ساتھ توپ خانے کا بھی استعمال‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی‘ پاک فوج کا منہ توڑ جواب‘ دشمن کی گنیں خاموش کروا دیں

جمعرات 8 جون 2017 12:02

بھارتی جنگی جنون کم نہ ہو سکا‘ کنٹرول لائن پر غیراعلانیہ جنگ کا آغازکر ..
لیپہ/نکیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) بھارتی جنگی جنون کم نہ ہو سکا‘ کنٹرول لائن پر غیراعلانیہ جنگ کا آغازکر دیا‘بھار ی ہتھیاروں کے ساتھ توپ خانے کا بھی استعمال‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی‘ پاک فوج کا منہ توڑ جواب‘ دشمن کی گنیں خاموش کروا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر آزاد کشمیر کے لیپہ اور نکیال سیکٹر پر محاذ کھول دیا۔

(جاری ہے)

بدھ اور جمعرت کی درمیانی شب وادی لیپہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی پرشدیدگولہ باری کی گئی جس میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے تھے۔مقامی آبادی کے مطابق ایک خاتون گولے کے دھماکے کی وجہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق بھی ہو گئی۔عوام علاقہ خوف وہراس میں مبتلاہو کر رہ گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو لیپہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارت کی جانب سے بھار ی ہتھیاروں کے ساتھ توپ خانے کا بھی استعمال کیا گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پاک فوج کا منہ توڑ جواب‘ دشمن کی گنیں خاموش کروا دیں ۔ واضح رہے کہ چند روز سے بھارت لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز کو بری طرح سے نشانہ بنا رہا ہے جس میں کئی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :