پولیس نے کتے کو ملازمت سے نکال دیا ، کتے کا ”جرم“ بہت ہی پیارا تھا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 جون 2017 23:54

پولیس نے کتے کو ملازمت سے نکال دیا ، کتے کا ”جرم“ بہت ہی پیارا تھا

آسٹریلیا کی پولیس نے  کتے کو سرکاری ملازمت سے نکال دیا ہے لیکن اس کی  وجہ بہت ہی پیاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سالہ گاویل کا مزاج انتہا سے زیادہ دوستانہ تھا، جو پولیس فورس کے کتے کےلیے مناسب نہیں تھا۔ یہ کتا ہر وقت پیٹ کے بل لیٹ جاتا اور چاہتا کہ لوگ اس کے جسم کو سہلاتے رہیں۔اسی حد سے زیادہ دوستانہ برتاؤ کے باعث کوئنزلینڈ پولیس سروس ، آسٹریلیا نے اس کتے کو ملازمت سے ہی نکال دیا لیکن خوش قسمتی سے اسے برسبین کے گورنمنٹ ہاؤس میں گورنر پاؤ ل ڈی جرسی کے آفس میں ملازمت مل گئی ہے۔

(جاری ہے)


گورنر  ڈی جرسی کےآفس جاکر یہ جرمن شیفرڈ کتا ہر روز درجنوں مہمانوں سے ملتا ہے، اسی وجہ سے یہ سوشل میڈیا سٹار بھی بن گیا ہے۔
کوئنز لینڈ گورنمنٹ ہاؤس کے مطابق گاویل پچھلے سال اپریل میں 6 ہفتے کی عمر میں گورنمٹ ہاؤس لایا گیا تھا۔ اس کی بطور کوئنز لینڈ پولیس سروس ڈاگ ٹریننگ ہوئی ، جس میں یہ  اپنے دوستانہ برتاؤ کی وجہ سے ناکام رہا لیکن لوگوں میں گھلنے ملنے کے حوالے سے اس کا جواب نہیں تھا، جس کی وجہ سے اسے دیگر ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
اب اس کی سرکاری ذمہ داریوں میں  مہمانوں کو استقبال کرنا، تقریبات اور مختلف کانفرنسوں میں گورنر کے ساتھ بیٹھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :