مشال خان قتل کی جے آئی ٹی رپورٹ نے قوم پرست پارٹی کا گھنائونا کردارواضح کردیا،جلال شاہ اخوندزادہ

مشال قتل کیس میں بھی اسی قوم پرست پارٹی کی طلبہ ذیلی تنظیم کے سربراہ ملوث تھے، توہین رسالت کاڈرامہ رچایا گیا، صوبائی صدر جے یو آئی

بدھ 7 جون 2017 23:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ،عبدالقیوم رند،زعفران کاکڑاورحافظ محمودبابڑنے کہاہے کہ مشال خان قتل کی جے آئی ٹی رپورٹ نے قوم پرست پارٹی کاکردارواضح کردیاجواس کے منہ پرطمانچہ ہے انہوں نے کہاکہ قوم پرست پارٹی کااپنے دوراقتدارمیں اپنے قائدکے نام سے قائم کی گئی یونیورسٹی میں بیشترملازمین کوسیاسی بنیادوں اورسفارش کی بنیادپرتعینات کرنے کی رپورٹ نے مذکورہ پارٹی کے سیاہ کارنامے عیاں کردئے جبکہ مشال قتل کیس میں بھی اسی قوم پرست پارٹی کی طلبہ ذیلی تنظیم کے سربراہ ملوث تھے انہوں نے کہاکہ مشال خان ہروقت اپنی پارٹی کی قیادت کی پالیسیوں پرتقنیدکرتے تھے جنہیں راستے سے ہٹانے کے لئے توہین رسالت کاڈرامہ رچاکرپارٹی کے عہدیداروں نے جوگھناؤناکھیل کھیلاجے آئی ٹی رپورٹ نے اس کوبے نقاب کردیاانہوں نے کہاکہ قوم پرست پارٹی نے ایک طرف مشال خان کوقتل کرکے ان کی تنقیدسے جان چھڑائی اوردوسری جانب سے مذہبی قوتوں اورتوہین رسالت قانون کے خلاف بھی سیکولرقوتوں کوتنقیدکرنے کاموقع فراہم کیالیکن ہم نے اس وقت بھی اس حقیقت کوواضح کیاتھاکہ اس واقعہ میں مذہبی لوگ نہیں بلکہ خودقوم پرست پارٹی کے لوگ شامل ہیں اورآج جے آئی ٹی نے ہمارے موقف کی تائیدکردی۔

متعلقہ عنوان :