ژوب، نامعلوم مسلح افراد کی موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ، لیویز اہلکار زخمی

پولیس کا جائے وقوعہ کا دورہ ، مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

بدھ 7 جون 2017 23:07

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) ژوب کے نواحی علاقے شیخان میں نامعلوم مسلح افرادنے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کرکے لیویزاہلکاراور وکیل پر فائرنگ کردی،لیویزاہلکارزخمی جبکہ وکیل محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیویزاہلکارحضرت شاہ بابرسے ڈیوٹی کے بعدشہرسے موٹرسائیکل پر گائوں جارہے تھے،کہ کلی شیخان روڈ پر ابراہیمان کے قریب دومسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی،تاہم مزاحمت پر مسلح افرادنے فائرنگ کرکے لیویزاہلکارکو زخمی کردیا۔

فرارہونے کے دوران مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایڈوکیٹ نصرالدین بابرکی گاڑی پر بھی فائرنگ کردی،تاہم وہ محفوظ رہے۔ ایس ایچ اوشیراحمدمحمدشہی اوراے ایس آئی دائودخان مندوخیل نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیااورنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :