علمدار چوک پر گاڑی کی فینسی نمبر پلیٹ اتارنے پر وکلا اور ایکسائز اہلکاروں میں جھگڑا ،وکلا ایف آئی آر درج کرانے تھانے پہنچ گئے

بدھ 7 جون 2017 23:04

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) علمدار چوک پر گاڑی کی فینسی نمبر پلیٹ اتارنے پر وکلا اور ایکسائز اہلکاروں میں جھگڑا ،وکلا ایف آئی آر درج کرانے تھانے پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق وکلاء نے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ وہ بار کے انتخابات کیلئے علمدار چوک سے گزر رہے تھے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکاروں نے انہیں روکا اور ان کی نمبر پلیٹ اتارنے کی کوشش کی اور ان کے ساتھ بد تمیزی کی۔

(جاری ہے)

ادھر ایکسائز اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ معمول کے مطابق گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کیخلاف کاروائی کر رہے تھے اور ایک وکیل کی کار پر فینسی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی جس کو اتارنے پر وکیل آپے سے باہر ہو گیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ہم پر نہ صرف تشدد کی کوشش کی بلکہ موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر کیساتھ بھی بد تمیزی کی ۔سلام کے رابطے پر SHOغلام نبی نے درخواست کی تصدیق کی اور بتایا کہ 157دفعہ کے تحت کاروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :