حافظ آباد:پنجاب حکومت کی جانب سے ہزاروں سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کرکے انہیں پرائیویٹ سیکٹر میں دیا جارہا ہے،عامر وسیم سندھو

جس سے نہ صرف ہزاروں اساتذہ کے بے روزگار ہونے کے خدشات پیداہوگئے ہیں بلکہ حکومت کے اس قدم سے غریب لوگوں کے بچے تعلیم حاصل کرنے سے بھی محروم ہوجائیں گے،متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکریٹری کا ایک اجلاس سے خطاب

بدھ 7 جون 2017 23:03

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء) متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکریٹری عامر وسیم سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہزاروں سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کرکے انہیں پرائیویٹ سیکٹر میں دیا جارہا ہے جس سے نہ صرف ہزاروں اساتذہ کے بے روزگار ہونے کے خدشات پیداہوگئے ہیں بلکہ حکومت کے اس قدم سے غریب لوگوں کے بچے تعلیم حاصل کرنے سے بھی محروم ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاں کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عامر وسیم سندھو نے کہاکہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب غریب لو گ معاشی بدحالی میں مبتلا ہوتے چلے جارہے ہیں۔ تعلیمی شعبہ کے علاوہ حکومت لوکل باڈیز کے ملازمین کوبھی سرپلس پول میں بھیج کر انہیں بے روزگار کررہی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بلند بانگ دعوے کرنے والے حکمران چار سال کا طویل عرصہ گزارنے کے باوجود اب بھی لوڈشیڈنگ کو ختم نہ کرسکے ہیںجس پر غریب عوام انہیں بددُعائیں دے رہے ہیں۔