عدالتی احکامات پرباالخصوص عمل درآمد اور ہر سطح پر پاسداری کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ

اس حوالے سے کسی بھی عذر پس وپیش یا تاخیری حربوں سے گریز کیا جائے ، پولیس رینج حیدرآباد میں اجلاس سے خطاب

بدھ 7 جون 2017 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ذیرصدارت پولیس رینج حیدرآباد میں ہونیوالے ایک اجلاس میں پولیس افسران کواحکامات دیئے گئے کہ عدالتی احکامات پرباالخصوص عمل درآمد اور ہر سطح پر پاسداری کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی بھی عذر پس وپیش یا تاخیری حربوں سے گریز کیا جائے ۔یہ ہدایات انہوں نے مفرور واشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور انکی یقینی گرفتاریوں کے حوالے سے اجلاس ایجنڈا کے تناظر میں دیں۔

علاوہ اذیں اجلاس میں پولیس نیوریکروٹس کی تنخواہوں کے جلد اجراء، پولیس رپورٹنگ سینٹرز کے قیام سمیت یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کا بھی احاطہ کیا گیا اور تمام تر اقدامات کو عملی طور پر یقینی بنانیکے احکامات دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈاکٹرآفتاب پٹھان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹرثناء اللہ عباسی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ڈاکٹر ولی اللہ دل کے علاوہ ڈی آئی جی،ایس ایس پی حیدرآبادتمام اے ایس پیز سندھ سمیت دیگر سینئرپولیس افسران نے بھی شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے پولیس افسران پر زور دیا کہ مفرور واشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں اور انکے خلاف منظم وبھرپورکریک ڈاؤن کے حوالے سے جاری احکامات پر انکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ مختلف مقدمات میں مفرور ایسے تمام ملزمان کہ جو ابتک روپوش اور عدم گرفتار ہیں انہیں اشتہاری قرار دیئے جانیکے حوالے جملہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ گشت,اسنیپ چیینگ، ریکی نگرانی پکٹنگ اور انٹیلی جینس فرائض ہر مامور افسران اور جوانوںکو مفرورواشتہاری ملزمان کی جملہ تفصیلات کی فہرست لازمی فراہم کی جائے تاکہ ایسے تمام ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس رپورٹنگ سینٹرزکے قیام کے حوالے سے جاری فنڈز کے استعمال کو شفاف بناتے ہوئے منتخب کردہ مقامات پر انکے فوری قیام کے لیئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ نیو ریکروٹس کی تنخواہوں کے اجراء کو عیدالفطر سے قبل یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں تمام ضروری دستاویزات کی جلد سے جلد ترتیب کا متعلقہ شیٹ کلرکس ودیگر اسٹاف کو باقاعدہ پابند کیا جائے بصورت دیگر سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔آئی جی سندھ نے رمضان المبارک سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ دوسرے اور تیسرے عشرے کے دوران یوم شہادت حضرت علیؓ،طاق راتوں،شب قدرکے موقع پر سیکیورٹی کے فول ہروف اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تمام مساجد،نماز تراویح،محافل شبینہ کے کھلے مقامات،امام بارگاہوں،مزارات، درگاہوں، قبرستانوں وغیرہ پر جملہ پولیس حکمت عملی ولائحہ کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :