کوئٹہ ، ضلع چاغی قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات اے این پی نے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

بدھ 7 جون 2017 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے صوبائی کابینہ ،پارلیمانی پارٹی ،ضلع کوئٹہ کے صدر ،جنرل سیکرٹری کا مشترکہ اجلاس جمعہ 9جون کو شام 5بجے ارباب ہائوس جبکہ صوبائی پارلیمانی بورڈ کااجلاس ہفتے 10جون سہ پہر 4بجے ڈاکٹر عنایت اللہ خان کی رہائش گاہ پر طلب کرلیاہے اور کوئٹہ چاغی قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہش مند حضرات 10جون تک پارلیمانی بورڈ کے سیکرٹری کے پاس باچاخان مرکز میں درخواست جمع کرائیں۔