این ایچ اے سے مقامی پروفیشنل انجینئرز کو نکالنے سے عوام میں احساس محرومی بڑھے گا، نظام الدین کاکڑ

مقامی افراد کو این ایچ اے سے بے دخل کیاجارہاہے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر نکالے گئے انجینئرز کے تبادلوں کے احکامات واپس لئے جائیں،صوبائی جنرل سیکرٹری اے این پی کا مطالبہ

بدھ 7 جون 2017 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ نے این ایچ اے سے مقامی پروفیشنل انجینئرز کو نکالنے اور مقامی جنرل منیجر کی انتقاماًً تبادلے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے کے عوام کے ساتھ شروع دن سے انتقامی طرز عمل اختیار کرکے یہاں احساس محرومی واحساس بے گانگی کو فروغ دیاجارہاہے دوسرے صوبے کے این ایچ اے ممبر نے تعصب ،بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے تباہ حال صوبے کے عوام کو مزید تباہی وبربادی سے دوچار کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں ،سی پیک کے ثمرات تو یہاں کے عوام کیلئے شروع دن سے نہیں رکھے گئے تھے اب این ایچ اے میں بھی مقامی افراد کو بے دخل کیاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت این ایچ اے حکام صوبے کی پسماندگی میں تو شروع دن سے پارٹی بنی ہوئی تھی لیکن اس تمام تر صورتحال پر صوبائی اور اس میں شامل جماعتیں بھی برابر کی شر یک ہیں اگر چھوٹے صوبوں چھوٹی قومیتوں کیساتھ یہی عمل جاری رہا تو یہ کسی صورت وفاق کے حق میں نہیں صرف پنجاب کو پاکستان ،پاکستان کو پنجاب تصور کے خطر ناک اور بھیانک نتائج برآمدہونگے ،لہٰذا وفاقی حکومت این ایچ اے چیئرمین اس صورتحال کو فوری نوٹس لیں اور نکالے گئے انجینئرز اور انتقامی بنیادوں پر کئے گئے تبادلوں کے احکامات واپس لیں بصورت دیگر پارٹی بھرپوراحتجاج کریگی ۔

متعلقہ عنوان :