اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائی، متعدد گرفتار

بدھ 7 جون 2017 22:41

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء)اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب اللہ موسیٰ خیل کی قیادت میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گرفتار کرلیئے اور کئی گرانفروشوں پر جرمانے عائد کیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیلدار عبدالغفار نوتیزئی اور پولیس و لیویز کا عملہ بھی ہمراہ تھا۔اے سی حبیب اللہ موسیٰ خیل نے شہر میں سبزی ، گوشت، فروٹ اور پرچون کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں انہوںنے ریٹ لسٹ اور صفائی چیک کی۔ اس موقع پر انہوںنے کہا کہ کسی کو بھی گرانفروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ رمضان کے مبارک مہینے میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔