پاکستانی عازمین عمرہ دوحا سے جدہ پہنچ کر نئی مشکل میں پھنس گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 7 جون 2017 20:56

پاکستانی عازمین عمرہ دوحا سے جدہ پہنچ کر نئی مشکل میں پھنس گئے
جدہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جون2017ء) پاکستانی عازمین عمرہ دوحا سے جدہ پہنچ کر نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے کشیدہ تعلقات کے بعد قطر ائیرویز کے ذریعے دوحا پہنچنے والے پاکستانی عازمین حج بڑی مشکل میں پھنس گئے تھے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں قطر ائیرویز پر پابندی لگ جانے کے باعث پاکستانی عازمین عمرہ کو عمان ائیر کی خصوصی پرواز نے سعودی شہر جدہ پہنچایا۔ تاہم پاکستانی عازمین عمرہ دوحا سے جدہ پہنچ کر نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ پاکستانی عازمین کو جدہ پہنچ کر معلوم ہوا کسی بھی پاکستانی کا سامان نہیں پہنچا۔ عازمین کا کہنا ہے کہ سامان میں ادویات اور بچوں کی خوارک بھی شامل ہے۔ سفارت خانہ اس معاملے میں مدد کرے۔

متعلقہ عنوان :