نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو ہر لحاظ سے نقصان پہنچایا ہے،امید ہے سپریم کورٹ اور فوج اپنا کردارادا کریں گی،پرویز مشرف
پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے،عالمی برادری میں اپنا وقار کھوچکے ،ہمیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر کسی کا ساتھ دینے کی بجائے ثالثی کا کردارادا کرنا چاہئے،حالات سے نمٹنے کیلئے لیگوں کو یکجا کر کے گرینڈ لائنس بنائیں ، سابق صدر کی پریس کانفرنس
بدھ 7 جون 2017 21:31
(جاری ہے)
حالات سے نمٹنے کیلئے لیگوں کو یکجا کر کے گرینڈ لائنس بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو دوبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
قبل ازیں اہم سیاسی شخصیات نے سید پرویز مشرف کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کی ۔ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال ، خارجہ پالیسی، داخلی حالات اور عالمی افق پر تیزی سے آنے والی تبدیلیوںاور ان کے پاکستان پر اثرات سے متعلق گفتگو کی گئی۔اس موقع پر پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدا مجد بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والے راہنمائوں میں سنی اتحاد کونسل کے راہنماصاحبزادہ حامد رضا اور میاں فہیم،مجلس وحدت المسلمین سے ناصر شیرازی اور اسد نقوی،مسلم لیگ جونیجو کے راہنما اقبال ڈار،مسلم لیگ کونسل کے گوہرعلی،قومی مسلم لیگ کے چودہری امجد وڑائچ، عوام لیگ کے ریاض فتیانہ،پاکستان مزدور محاذ سے نعیم قریشی اور اے پی ایم ایل سے سید فقیر بخاری شامل تھے۔ملاقات میں ممکنہ گرینڈ الائنس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید پرویز مشرف نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی چوتھی مرتبہ اقتدار میں آئی ہیں مگریہ ملکی مسائل حل کرنے کی بجائے مزید خراب کرتی ہیں۔پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سطح پر خطرات کا سامنا ہے۔ بھارت اور افغانستان اسے پاکستان کو خطرات ہیں۔ہم دنیا میں اپنا وقار کھو چکے ہیں۔امریکہ سمیت ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے برادر ممالک سے بھی تعلقات کشیدہ ہیں۔ ملک کو معاشی طور پر کھوکھلا کردیا گیا ہے۔غلط اعدادوشمار کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہیے۔حقیقت میں ہماری معاشی حالت بہت زیادہ خراب ہے۔ہماری ایکسپورٹ تیزی سے نیچے کی طرف آ رہی ہے۔ براہ راست کوئی بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہورہی،ان وجوہات کی بنا پر ڈالر سوروپے سے بھی زیادہ کا ہوچکا ہے۔ہمارے ہاں امن وامان کی صورتحال بھی انتہائی افسوسناک ہے۔سیاسی جماعتیں کچھ نہیں کررہیں۔ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیںمتحد ہوجائیںاور ایک بڑے اتحاد کی صورت اختیار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں جمہوری عمل ہی سے تبدیلی لائیں گی۔ملک کے ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ ملکی صورتحال کی بہتری کے لئے اپنا اپنا کردادرادا کرے۔امید ہے کہ سپریم کورٹ اور فوج بھی اپنا کردارادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام لیگوں کو یکجا کر کے ایک وسیع اتحاد بنایا جائے جو 2018کے انتخابات میں عوامی حقوق کی جنگ لڑے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں پاکستانیوں کو دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔بہتر خارجہ پالیسی کی بدولت ملکی و قومی وقار ،عزت اور اعتماد میںاضافہ ہوتا ہے۔اس موقع پر پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔دہشت گردی،لاقانونیت،انتہا پسندی،غربت،بے روزگاری،معاشی ابتری،ناانصافی اور لوٹ مار جیسے عوامل نے عام آدمی کا جینا محال کردیاہے۔سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے دور اقتدار میں صرف اپنی جیبیں بھری ہیں ۔انہوں نے عوام سے ووٹ تو لئے مگر اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچائے جس کے نتیجے میں امیرامیرتر ہواجبکہ غریب خود کشی کرنے پر مجبور ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ متوسط طبقہ تیزی سے ختم ہوتا جارہا ہے۔ذراعت تباہ ہورہی ہے،کاشتکار بدحال ہے۔اگر ہم نے اب بھی آنکھیں نہ کھولیں تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.