تنخوائوں کی عدم ادائیگی،ٹائون کمیٹی پنو عاقل کے ملازمین کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری

ملازم کی جانب سے خودکشی کی کوشش اپنے جسم پر پیٹرول چھڑک لیا، گذشتہ 8ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے، ملازمین

بدھ 7 جون 2017 21:59

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹائون کمیٹی پنو عاقل کے ملازمین کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری ، ملازم کی جانب سے دوبارہ خودکشی کی کوشش ، تنخواہ فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹائون کمیٹی پنو عاقل کے ملازمین کی کثیر تعداد نے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف سکھر پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹی ایم او پنو عاقل ، ٹی ایم او فنانس اور چیئرمین ٹائون کمیٹی کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل ملازمین اسد بھٹو ، اکرم ملک ، جاوید ، گرنو مل و دیگر نے بتایا کہ ہمیں گذشتہ 8ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے ملازمین نے بتایا کہ ہم لوگ یوسی 35-36کے ملازمین تھے یوسیز بند کر کے ہمیں ٹائون میں ضم کیا گیا اور ایک معاہدہ کیا کہ تم اپنے بقایا جات طلب نہیں کروگے اور اگر بقایا جات طلب کیا تو نوکری سے فارغ کر دیا جائیگا یوسی کی بقایا جات تنخواہ تو افسران کھا گئے اب ہماری ٹائون کی بھی تنخواہ ہڑپنے کے چکر میں ہیں ملازمین نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں فوری تنخواہ کی ادائیگی کرائی جائے بصورت دیگر کام چھوڑ ہٹرتال کی جائیگی، مظاہرے کے دوران ایک ملازم بنام ثنا ء اللہ دلبرداشہ ہو گیا اور اس نے موٹر سائیکل سے پیٹرول نکال کر اپنے جسم پر چھڑک دیا اورخود آگ لگنے کی کوشش کی جس پر دیگر ملازمین نے اسے بچا لیا ۔

متعلقہ عنوان :