نہال ہاشمی کو حکم ملا’’ پتر پے جا انعام واکرام ملے گا، پتر پے گیا‘‘ اعتزاز احسن

تصویر نکالنے کی صلاحیت صرف حکومت کے پاس ہے اور اس کا فائدہ یقیناً شریف فیملی کو ہوگا،گفتگو

بدھ 7 جون 2017 19:52

نہال ہاشمی کو حکم ملا’’ پتر پے جا انعام واکرام ملے گا، پتر پے گیا‘‘ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے نہال ہاشمی کو حکم دیا ’’ پتر پے جا انعام واکرام ملے گا، پتر پے گیا‘‘ ساتھ یہ بھی کہہ دیا استعفا واپس لے لو ،یہ سارا کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے، بدھ کے روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سے تصویر نکالنے کی صلاحیت صرف حکومت کے پاس ہے اور تصویر کا فائدہ بھی یقینا شریف فیملی کو ہے مگر اب یہ تصویر کیلئے سپریم کورٹ چلے گئے ہیں، سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہو ر ہا ہے، انہوں نے کہا کہ سعد رفیق ، رانا ثناء اللہ اور دوسرے بھی یہی بات کر رہے ہیں نہال ہاشمی نے زیادہ سخت لحجہ اختیار کر لیا لیکن نہال ہاشمی کا بیان بھی اس سکرپٹ کے مطابق ہے کہ سپریم کورٹ پر اٹیک سخت کردو، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نہال ہاشمی پر ڈراما کر رہی ہے (ن) لیگ کو پتا تھا نہال ہاشمی استعفیٰ واپس لے گا تو قبول نہیں ہو سکے گا، اس لیے ن لیگ گونگلووں سے مٹی جھاڑ رہی ہے، اعتزاز احسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قطری شہزادے کا بیان تو پہلے ہی4 ججز نے رد کر دیا خط سنی سنائی بات ہے ثبوت کے طور پر استعمال نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :