عوامی نیشنل پارٹی کی سوئی گیس فنڈزاہد خان کے حلقے منتقل کرنے کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تر دید

بدھ 7 جون 2017 18:58

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی نے اسفندیار ولی خان کے حلقے سے سوئی گیس فنڈ سنیٹر ذاہد خان کے حلقے منتقل کرنے کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تر دید کر تے ہوئے کہا کہ بعض موقع پرست لوگ اے این پی کو بدنام کرنے کیلئے منفی پراپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں۔ جی ایم سوئی گیس کی موجودگی میں سنیٹر زاہد خان نے بھی ایسی خبروں کی تردید کی ہے ۔

اسفندیا ر ولی خان چارسدہ کے یونین کونسل درگئی اور دوسہرہ کیلئے 37کروڑ لاگت کے سوئی گیس منصوبے کا افتتاح خود کر چکے ہیں۔ مراد خان ایڈ وکیٹ ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل درگئی کے صدر مراد خان ایڈوکیٹ ، جنر ل سیکرٹری رفیق خٹک اور کابینہ کے دیگر اراکین نے بعض سازشی عناصر کی طرف سے سوئی گیس فنڈز کی منتقلی کے حوالے سے خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسفند یار ولی خان کے حلقہ نیابت دوسہرہ اور درگئی کیلئے سوئی گیس منصوبہ کا فنڈز سنیٹر زاہد خان کس قانون کے تحت دیر منتقل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مخالفین یہ بھول گئے کہ 37کروڑ لاگت سے دوسہرہ ، درگئی کے سوئی گیس کا باقاعدہ افتتاح بھی ہو چکا ہے جبکہ اسفندیار ولی خان ، سنیٹر زاہد خان اور جی ایم سوئی گیس کی موجودگی میں دو ماہ پہلے دوسہر ہ یونین کونسل کو سوئی گیس ترسیل بھی شروع ہو چکی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ سینیٹر زاہد خان کے حوالے سے فنڈز منتقلی کی خبروں کی تردید جی ایم سوئی گیس بھی کر چکے ہیںجبکہ خود سنیٹر زاہد خان نے بھی تردید کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ درگئی یونین کونسل کو سوئی گیس کی ترسیل کا افتتاح بھی عنقریب اسفندیار ولی خان کرینگے اور انشاء اللہ مخالفین کو اس بار بھی منہ کی کھانی پڑیگی ۔

متعلقہ عنوان :