ڈپٹی کمشنرسرگودھا کی جم خانہ کلب کا تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 7 جون 2017 18:35

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بدھ کو جم خانہ کلب کے تعمیراتی کا م کا جائزہ لیا،اُ نہوں نے تعمیراتی کام کے معیارپر اطمینان کا اظہارکیا اوراسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جم خانہ کلب اہل سرگودہا کیلئے معیاری تفریحی سرگرمیوں کی طرف سنگ میل ثابت ہوگا جس پر اہل سرگودہا فخرکریں گے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری کلب راناحسن محمود،ڈپٹیڈائریکٹرپلاننگ شفیق الرحمان ،راناشاہد عمران ،حاجی عبدالرحمان چدھڑودیگربھی موجودتھے ۔