کمشنر سرگودھاکی ناقص برف بنانیوالے کارخانوں کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایت

بدھ 7 جون 2017 18:19

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء)کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب نے عوامی شکایات پر ناقص برف بنانیوالے کارخانوں کیخلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایات جاری کردی ہیں ،انہوں نے تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں واقع برف کے کارخانوں میں تیار ہونیوالی برف کے معیار کو چیک کریں اورغیر معیاری و مضرِ صحت برف تیار کرنیوالے کارخانوں کو فوری طور پر سیل کردیا جائے ،ذرائع کے مطابق کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں رمضان بازاروں کے علاوہ عام مارکیٹوں میں بھی روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر ریلیف مل سکے۔