پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کے 296 پلاٹوں کی قرعہ اندازی 9 جون کو ہوگی

بدھ 7 جون 2017 18:19

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء) پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کی ہائوس ایلو کیشن کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی صدارت میں ہائوس ایلو کیشن کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصل آباد ایف ڈی اے سٹی ہائوسنگ سکیم ‘ ملتان‘ بہاولپوراور ڈیرہ غازی خان میں پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کی ہائوسنگ سکیموں میں دستیاب 296 پلاٹوں کے لیے اوپن قرعہ اندازی کی تقریب 9 جون بروز جمعتہ المبارک کو 10 بجے صبح لبرٹی مارکیٹ لاہور کے نزدیک مین بلیوارڈ گلبرگ پر واقع کیسل ہال میں منعقد ہو گی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب کے جن سرکاری ملازمین نے پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن کے ممبر کے طور پر فیصل آباد ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں پلاٹ حاصل کرنے کی آپشن دے رکھی ہے اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد سنیارٹی میں بھی دستیاب 296 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی شرائط پر پورا اُترتے ہیں اوروہ ہائوسنگ فائونڈیشن کے نام اپنے واجبات کے ڈرافٹ 15 مئی 2017 ء تک بینکوں میں جمع کرا چکے ہیں ، اُنہیں 09 جون 2017ء کو لاہور میں ہونے والی قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اِس قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹوں کی لوکیشن اور پلاٹ نمبرز الاٹ کیے جائیں گے۔ ملتان کی ہائوسنگ سوسائٹی کے 5 مرلہ کے 102 پلاٹ ، 7 مرلہ کے 2 پلاٹ ، 10 مرلہ کے 3 پلاٹ اور 1 کنال رقبے کا 1 پلاٹ قرعہ اندازی میں شامل ہوگا ۔ بہاولپورکے 5 مرلہ کا 1 پلاٹ اور 7 مرلہ کے 2 پلاٹوں کی قرعہ اندازی ہوگی ۔ ڈیرہ غازی خان ہائوسنگ سوسائٹی کے 5 مرلہ کے 11 پلاٹ ، 7 مرلہ کے 73 پلاٹ ، 10 مرلہ اور 1 کنال کے ایک ایک پلاٹ کی قرعہ اندازی ہوگی جبکہ فیصل آباد کی ایف ڈی اے سٹی سوسائٹی کے 5 مرلہ کے 36 پلاٹوں اور 10 مرلہ کے 6 پلاٹوں کو 09 جون 2017 ء کو لاہور میں ہونے والی قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب خرم آغا ، سیکرٹری کالونیز رانا خالد محمود ، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب خالد محمود ، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن ڈاکٹر پرویز احمد خان اورفائونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایڈمن اینڈ فنانس ) حافظ محمد الیاس نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :