مسلم امہ کو دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی ، طاہر اشرفی

بدھ 7 جون 2017 18:19

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء)مسلم امة کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ، قطر اور عر ب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ہی ترجیح ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سمیت دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مسلک اور مذہب نہیں ہوتا ، دہشت گرد امن کیلئے جدوجہد کرنے والی قوتوں کو نشانہ بناتے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ امن پسند قوتیں متحد ہو کر مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور عرب ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے ، جنگ و جدل مسائل کا حل نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ 13 سے 23 جون تک ملک بھر میں عشرہ وحدت امت منایا جائے گا اور 23 جون جمعتہ الوداع کو ’’یوم تحفظ ارض الحرمین الشریفین ولاقصیٰ‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔