ہاسپٹل ویسٹ کو بروقت ٹھکانے لگانے کے عمل کو خصوصی طور پرچیک کیا جائے، سیکرٹری تحفظ ماحولیات پنجاب

بدھ 7 جون 2017 18:19

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء) صوبائی سیکرٹری تحفظ ماحولیات پنجاب کیپٹن (ر)سیف انجم کی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحول کے سیکرٹریٹ میں ہاسپٹل ویسٹ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ،صوبائی سیکرٹری نے ہسپتالوں کے فضلات سے متعلق ہدایات جاری کیں اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے فیلڈ افسران اور چیکنگ سٹاف کو ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ہاسپٹل ویسٹ کو درست انداز سے بروقت ٹھکانے لگانے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو خصوصی طور پرچیک کرنے کی تاکید کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتال انتظامیہ فضلات کی ترسیل کے عمل کی نگرا نی کو مزید بہترکریں،ڈائریکٹر وسیم چیمہ نے اجلاس کو کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی،اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :