عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے ،آزاد تبسم

بدھ 7 جون 2017 18:19

عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے ،آزاد تبسم
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ آئندہ مالی سال میں جنرل ریونیو وصولیوں کی مد میں 1502ارب روپے کا تخمینہ ہے، وفاق سے 1154 ارب 18کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ صوبائی ریونیو کی مد میں 348ارب 30 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ٹیکس کی مد میں حکومت پنجاب کو 230 ارب 98 کروڑ روپے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 117ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ سرکاری خرچ پر پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم دلانے کے اختراعی پروگرام کا بجٹ 16 ارب روپے کیا جا رہا ہے اور پنجاب میں ایجوکیشن انیشیٹومینجمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی جس کے لئے 7 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :