الزام تراشی کی سیاست پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہے،تحسین فواد

بدھ 7 جون 2017 18:15

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ الزام تراشی کی سیاست پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہے،ملکی ترقی کے سفر کو روکنے والے کا ایجنڈا بھی غیر ملکی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی فیملی نے تیس سالوں کاحساب دیا جبکہ عمران خان صرف بنی گالہ کا حساب دینے کیلئے سابقہ بیوی سے دوبارہ روابط قائم کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چار سالوں میں پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ملک بنا کر ثابت کردیا ہے اگر کوئی لیڈر قوم سے مخلص ہو تو ترقی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا۔

متعلقہ عنوان :