چچا زادوں کے درمیان معمولی توں تکرار اور ہاتھا پائی خونریزتصادم میں بدل گئی ،ْفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ْ دو زخمی

بدھ 7 جون 2017 18:10

چچا زادوں کے درمیان معمولی توں تکرار اور ہاتھا پائی خونریزتصادم میں ..
کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) کوہستان کی تحصیل کندیا میں زمین کے تنازعہ پر چچاز زادوں کے درمیان معمولی توں تکرار اور ہاتھا پائی خونریزتصادم میں بدل گئی، فائرنگ سے تبادلہ میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت دو شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تحصیل کندیا کے دور افتادہ گائوں سیال درہ میں حاجی موتا اور کٹ باز کے بیٹوں کا زمینی راستہ کے تنازعہ پر لڑائی ہوئی جس میں دونوں اطراف کے چچا زادوں نے ایک دوسرے پر پتھرائو کیا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔

دوطرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں خوش محمد ولد کٹ باز گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ عبدالقیوم ولد موتا شدید زخمی ہوا ہے، دوران فائرنگ گھر میں موجود ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق لڑائی شام گئے شروع ہوئی جسے دور دراز کے افراد نے آ کر قابو کیا، اس دوران کافی نقصان ہو چکا تھا۔ پولیس نے تھانہ کرنگ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :