شکیلہ لقمان کا سیالکوٹ اور ڈسکہ میں رمضان بازاروں کا دورہ ،ْ سستے بازاروں کا تفصیلی جائزہ لیا

حکومت رمضان بازاروں میں خوردنی اشیاء سستے نرخوں فراہم کررہی ہے ،ْگفتگو

بدھ 7 جون 2017 18:07

اسلام آباد/ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما شکیلہ لقمان نے سیالکوٹ اور ڈسکہ میں رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور سستے بازاروں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شکیلہ لقمان نے کہاکہ حکومت رمضان بازاروں میں خوردنی اشیاء سستے نرخوں فراہم کررہی ہے ،ْآٹا، چینی، چاول، پھلوں اور سبزیوں پر حکومت سبسڈی فراہم کررہی ہے، شکیلہ لقمان نے کہاکہ پنجاب حکومت نے عوام سے ماہ رمضان میں کیا وعدہ پورا کردیا۔رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ عوام حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی پر خوش ہیں۔شکیلہ لقمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کیا ہر وعدہ نبھا رہی ہے۔