سردار محمد مسعود سے سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر ،کنٹرول لائن کی صورتحال ، بھارتی افواج کی کارروائیوں ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
بدھ 7 جون 2017 17:46
(جاری ہے)
چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اسلام آباد گلگت بلتستان اور فاٹا میں بھی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ تحریک کے زیر اہتمام بٹراسی کیڈٹ کالج کام کر رہا ہے۔ اور دیگر صوبوں میں بھی پراپرٹی موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کے میں جب سے بذریعہ انتخاب چیف کمشنر بوائز سکائوٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالا ہے۔ تحریک کو از سر نو تنظیم اور فعال بنایا گیا۔ اب ہم نے امن ، ترقی اور ہنگامی حالات میں امدادی کاروائیاں کرنے کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ اور انشاء اللہ اس سلسلے میں ہم مزید اقدامات بھی کرینگے ۔ ملاقات میں طے ہوا کہ صدر آزاد کشمیر کی بحیثیت چیف سکائوٹ آزاد کشمیر حلف برداری کی تقریب آئندہ ماہ جولائی میں مظفرآباد میں ہو گی ۔ راحیلہ درانی نے کہا کہ آزاد کشمیر اور بلوچستان کے درمیان ممبران اسمبلی ، خواتین ، بچوں ، طلباء ، کھلاڑیوں وکلاء اور فنکاروں کے وفود کے تبادلے ہونے چاہیں۔ تاکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کے لوگ ایکدوسرے کے حالات اور رسم و رواج سے آگاہ ہو سکیں۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کہا کہ بحیثیت قوم ہم مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ پاکستان کے پڑوسی ممالک میں حالات ٹھیک نہیں ۔ بھارت مکار دشمن ہے۔ ایسے حالات ہمیں پاکستان کے اندر اتحاد ، امن اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے مقبوضة کشمیر کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے مقبوضہ کشمیر میں حالات بہت خراب ہیں۔ قابض بھارتی افواج پر امن مظاہرین پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کرتے ہوئے انہیں شہید کر رہی ہے۔ اور معذور بنا رہی ہیں۔ پر امن تحریک میں پہلے صرف نوجوان لڑکے سر گرم تھے۔ لیکن اب سکولوں اور کالجز کی طالبات بھی پتھرائو کے ذریعے بھارتی فوجیوں کا مقابلہ کرتی ہیں۔ اس وجہ سے بھارتی فوجی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ا نہوں نے جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کرنا شروع کر دیا ہے ۔ گزشتہ ایک مہینے کے درمیان ایک درجن نوجوانوں کو بیدردی سے شہید کر کے مقابلے کا ڈرامہ رچایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کنٹرول لائن پر بھی بھارتی فوجی بلا اشتعال گولہ باری کر کے شہر ی آبادی کو نشانہ بناتے ہیں۔ حالانکہ آزاد کشمیر کی طرف سے مکمل خاموشی اور تحمل کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کو پارلیمانی وفد کے ساتھ آزاد کشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.