لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ،پاک افغان اور ایران بارڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس 19 جون کو طلب کر لیا گیا

بدھ 7 جون 2017 16:52

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ،پاک افغان اور ایران بارڈر کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور پاک افغان اور پاک ایران بارڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس 19 جون کو صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی صدارت میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں ہو گا۔ اجلاس میں جی ایچ کیو کی اسلام آباد منتقلی کے منصوبے ‘ پاک ایران اور پاک افغان بارڈر کی سیکیورٹی صورتحال ‘ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افوا ج کی طرف یے فائرنگ سمیت دیگر امور پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔