اسرائیلی فوج نے شمالی فلسطین میں جاری فوجی مشقیں اچانک ختم کردیں

بدھ 7 جون 2017 16:31

اسرائیلی فوج نے شمالی فلسطین میں جاری فوجی مشقیں اچانک ختم کردیں
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر الجلیل میں لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی جاری مشقیں اچانک ختم کردی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ الجلیل شہر میں جاری فوجی مشقیں روک دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فوجی مشقیں معمول کی مشقوں کا حصہ تھیں تاہم انہیں وقت مقررہ سے قبل ہی روک دیاگیا ہے۔ فوجی مشقیں روکے جانے کے بعد ان میں حصہ لینے والی فورسز کو شمالی علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج آئے روز فلسطین کے مختلف شہروں میں مشقیں جاری رکھتی ہے۔ حال ہی میں قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے وسیع پیمانے پر مشقیں کی تھیں جن میں غزہ کی پٹی پرقبضے کی مشقیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :