اوچھے حربوں سے کشمیر کی باغیرت حریت پسند قوم کو جبری ہندوستانی نہیں بنایا جاسکتا ،سید علی گیلانی

چھاپہ مار کاررائیاں کشمیر کی تحریک آزادی کے خلاف حکومت ہند کی فاشسٹ ذہنیت کا ایک اور ناکام حملہ ہے بیان

بدھ 7 جون 2017 15:52

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء) جل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کے بدنام زمانہ تفتیشی ادارے این آئی اے کی جانب سے کشمیر کی حریت پسند قیادت کو تحقیق و تفتیش کی آڑ میں ہراساں وپریشان کرنے پرشدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 70برسوں سے جاری ریاستی دہشت گردی کی طرح ان اوچھے حربوں سے بھی کشمیر کی باغیرت حریت پسند قوم کو جبری ہندوستانی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی رواں تحریک آزادی سیف دست کش کیا جاسکتا ہے اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ الطاف احمد شاہ ،ایازاکبر، پیر سیف اللہ اور معراج الدین کلوال کی رہائش گاہوں پردن بھر جاری رکھی جانے والی تلاشی کا رروائی کے نتیجے میں سوا ئے موبائل فون لیپ تاپ اور رہاشی مکانات کے بوسیدہ دستاویزات کے اور کچھ بھی برآمد نہ ہونے کے باوجود ایک پراسرار خاموشی اختیار کرکے این آئی اے محض اپنی خفت مٹانے میں لگی ہے جبکہ بھارت کے میڈیا بازاروں میں چمہ گیوئیوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے تاکہ کشمیر کی حریت قیادت کو بدنام کیا جاسکے اور کشمیر کی تحریک آزادی میں اپنا سب کچھ قربان کررہی قوم کو پاکستانی ایجنٹ مشہور کیا جاسکے ا نہوںنے ان چھاپہ مار کارروائیوں کو کشمیر کی تحریک آزادی کے خلاف حکومت ہند کی فاشت زہنیت کا ایک اور ناکام حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی ڈوؤل اور بھاگوت کو ہند وتو اتکڑای متنازعہ جموں کشمیر کو اکھنڈ بھارت میں ضم کرنے کے لیے گزشتہ تین برسوں سے کشمیر کو کوہ ودمن جو خونین کھیل رہے ہیں اس کھیل میں منہ کی کھانے کے بعد اب ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیر کی متحدہ مزاحمتی قیادت کی اعتباریت کو ہدف بناکر ایک اور گندہ کھیل کھیلا جارہاہے جو ہر صورت اس ظالم وجابر ہند وتو اسامراج کی ناکامی ہی منتج ہوگا۔