اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ قطر بحران کے پیچھے روسی ہیکرز کا ہاتھ ہے، ماسکو

بدھ 7 جون 2017 15:28

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ قطر بحران کے پیچھے روسی ہیکرز کا ہاتھ ہے، ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) روس نے ان الزامات کو رد کر دیا ہے کہ قطر سے متعلق بحران کی وجہ روسی ہیکرز بنے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ روسی ہیکروں نے قطر سے متعلق ایک جھوٹی خبر پھیلائی تھی جو اس سارے بحران کی وجہ بنی۔

(جاری ہے)

ماسکو حکومت کے سائبر سکیورٹی کے مشیر آندرییے کرٹشکخ نے روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کو بتایا کہ جو کچھ ہوا اس کا ذمہ دار ہیکروں کو قرار دینے اور ان کے حوالے سے بے بنیاد دعووں کے پیچھے کوئی ثبوت نہیں اور تحقیقات سے قبل ہی نتیجہ اخذ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :