قطر کو دہشت گردی کے خلاف مزید کوشش کرنی چاہیے،امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 7 جون 2017 15:27

قطر کو دہشت گردی کے خلاف مزید کوشش کرنی چاہیے،امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ قطر نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پیشرفت کی ہے مگر اسے مزید کام کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ہِیدر نوئرٹ نے کہا کہ اس پیشرفت میں دہشت گردانہ گرپوں کے لیے فنڈنگ روکنا، مالی معاونت کرنے والے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی، اثاثے منجمد کرنا اور بینک نظام کے لیے سخت ضوابط متعارف کرانا شامل ہیں۔ نوئرٹ کا تاہم کہنا تھا کہ اس تمام پیشرفت کے باوجود وہ ایک بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ قطر کو ابھی اس سلسلے میں مزید کام کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :