کرنل (ر) حبیب کی بازیابی کے لئے بھارت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر معاملہ اٹھایا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے ابھی کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے

وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی علاقہ جات عبدالقادر بلوچ کا سینیٹ میں اظہار خیال

بدھ 7 جون 2017 15:03

کرنل (ر) حبیب کی بازیابی کے لئے بھارت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر معاملہ اٹھایا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی علاقہ جات عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرنل (ر) حبیب کی بازیابی کے لئے بھارت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر معاملہ اٹھایا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے کرنل (ر) حبیب کی گمشدگی میں ملوث ہونے کے ابھی کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر میاں عتیق شیخ کی تحریک التواء پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ اس حوالے سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔

حکومت پاکستان نے بھارت کی حکومت کے ساتھ بھی معاملہ اٹھایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو 100 فیصد یقین ہے کہ کرنل (ر) حبیب کی گمشدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ہی ہے۔ کرنل (ر) حبیب ملازمت کی تلاش کے لئے نیپال گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ محض قیاس آرائیوں اور اندازوں کی بنیاد پر کوئی معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانا ممکن نہیں ہے۔