قطر بحران کے پیھچے روسی ہیکرز کا ہاتھ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ماسکو

بدھ 7 جون 2017 14:41

قطر بحران کے پیھچے روسی ہیکرز کا ہاتھ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ماسکو
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء) روسی حکومت نے ان الزامات کو رد کر دیا ہے کہ قطر سے متعلق بحران کی وجہ روسی ہیکرز بنے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبرر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے جاری بیاں میں کہا گیا تھا کہ روسی ہیکروں نے قطر سے متعلق ایک جھوٹی خبر پھیلائی تھی جو اس سارے بحران کی وجہ بنی۔ اس کے جواب میں ماسکو حکومت کے سائبر سکیورٹی کے مشیر آندرییے کٴْرٹشکخ نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ جو کچھ ہوا اس کا ذمہ دار ہیکروں کو قرار دینے اور ان کے حوالے سے بے بنیاد دعووں کے پیچھے کوئی ثبوت نہیں اور تحقیقات سے قبل ہی نتیجہ اخذ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :