چین پاکستان میں اپنا فوجی اڈا بنا سکتا ہے، امریکہ

چین افریقی ملک جبوتی میں اپنی فوجی تنصیبات قائم کرنے کے بعد بیرونی ملکوں میں مزید فوجی اڈے بنائے گا،پینٹاگون

بدھ 7 جون 2017 14:25

چین پاکستان میں اپنا فوجی اڈا بنا سکتا ہے، امریکہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) امریکہ نے کہاہے کہ مستقبل قریب میں چین پاکستان میں اپنا فوجی اڈا بناسکتا ہے،چین افریقی ملک جبوتی میں اپنی فوجی تنصیبات قائم کرنے کے بعد بیرونی ملکوں میں مزید فوجی اڈے بنائے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگان کی ایک رپورٹ میں پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر پیش کیا گیا ہے جہاں چین مستقبل میں اپنے فوجی اڈے قائم کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں پنٹاگان کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ چین افریقی ملک جبوتی میں اپنی فوجی تنصیبات قائم کرنے کے بعد بیرونی ملکوں میں مزید فوجی اڈے بنائے گا۔چین کی فوجی استعداد سے متعلق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے کانگریس کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ امکان موجود ہے کہ چین ان ملکوں میں اپنے مزید فوجی مراکز قائم کرے گا جن کے ساتھ اس کے طویل عرصے سے دوستانہ روابط اور ایک جیسے اسٹریٹیجک مفادات ہیں ، مثال کے طور پر پاکستان۔

متعلقہ عنوان :