قائداعظم یونیورسٹی کے معاملہ کا حل افہام و تفہیم سے نکالا جائے، میاں رضا ربانی

بدھ 7 جون 2017 13:29

قائداعظم یونیورسٹی کے معاملہ کا حل افہام و تفہیم سے نکالا جائے، میاں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایوان بالا یونیورسٹیوں کی خودمختاری پر قطعاً اثر انداز نہیں ہوگا، افہام و تفہیم سے قائداعظم یونیورسٹی کے معاملہ کا حل نکالا جا سکتا ہے تو نکالا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر سسی پلیجو اور میر کبیر کے توجہ دلائو نوٹس پر وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے جواب کے بعد ریمارکس دیتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ ہم سینیٹر مشاہد الله خان سے بھی گذارش کریں گے کہ وہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے رکن ہونے کے ناطے اپنا کردار ادا کریں۔

مشال خان کے واقعہ میں بھی ہم نے دیکھا کہ یونیورسٹی میں پولیس تو موجود تھی لیکن اس نے تشدد روکنے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ افہام و تفہیم سے معاملہ کا حل نکالا جا سکتا ہے تو نکالا جائے کیونکہ بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔

متعلقہ عنوان :