قطر کو دہشت گردی کے خلاف ’مزید کوشش‘ کرنی چاہیے، امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 7 جون 2017 13:13

قطر کو دہشت گردی کے خلاف ’مزید کوشش‘ کرنی چاہیے، امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2017ء) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ قطر نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پیش رفت کی ہے مگر اسے مزید کام کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ہِیدر نوئرٹ نے کہا کہ اس پیشرفت میں دہشت گردانہ گرپوں کے لیے فنڈنگ روکنا، مالی معاونت کرنے والے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی، اثاثے منجمد کرنا اور بینک نظام کے لیے سخت ضوابط متعارف کرانا شامل ہیں۔ نوئرٹ کا کہنا تھا کہ اس تمام پیش رفت کے باوجود وہ ایک بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ قطر کو ابھی اس سلسلے میں مزید کام کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :