ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ْ تیز آندھی اور بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

بدھ 7 جون 2017 12:45

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ْ تیز آندھی اور بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چلنے والی آندھی اور موسلادھاربارش کے باعث ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے دو سو ستر (گ ب ) میں مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے اورملبہ ہٹا کر لاشیں نکالیں اور ان کے ورثاء کے سپرد کر دیں جاں بحق ہونے والوں میں نصرت، اسلم اور اللہ دتہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :