ننکانہ صاحب ،ْ مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ،ْ تین افراد جاں بحق ،ْ دس زخمی

جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے

بدھ 7 جون 2017 12:45

ننکانہ صاحب ،ْ مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ،ْ تین افراد جاں بحق ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) ننکانہ صاحب میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میںاضافے کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے اڑہ پنوں میں بس تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق اور10 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سی 3 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے

متعلقہ عنوان :