وزیراعظم سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کیلئے کردار اداکریں، رحمان ملک

پاکستان مخالف افغان مائنڈ سیٹ کے خاتمے کیلئے افغان قیادت کو مذاکرات کی میز پر لائیں، کہیں امریکی سازشوں سے سی پیک منصوبہ ماضی کا قصہ نہ بن جائے،پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کا بیان

بدھ 7 جون 2017 12:34

وزیراعظم سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کیلئے کردار اداکریں، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کیلئے بھرپور کردار اداکریں، پاکستان مخالف افغان مائنڈ سیٹ کے خاتمے کیلئے افغان قیادت کو مذاکرات کی میز پر لائیں، کہیں امریکی سازشوں سے سی پیک منصوبہ ماضی کا قصہ نہ بن جائے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے اپنے بیان میں کہامریکا مسلم ممالک میں تقسیم پیدا کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کو امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے قائدانہ کردار کرنا چاہئے۔ رحمان ملک نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان مخالف افغانستان کے مائنڈ سیٹ کے خاتمے کیلئے وزیراعظم نواز شریف افغان قیادت کو مذاکرات کی میز پر لائیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں امریکا کی سازشوں کے نتیجے میں سی پیک منصوبہ ماضی کا قصہ نہ بن جائے۔