محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام انسداد گداگری کی مہم جاری، 24 بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا

منگل 6 جون 2017 23:23

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام انسداد گداگری کی جاری مہم کے نتیجہ میں ٹیموں نے مختلف شاہرائوں اور چوکوں سے مزید 24 بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچارج نگہبان سنٹر ریحانہ یاسمین کی زیر نگرانی مختلف مقامات سے 16 خواتین اور8 مرد بھکاریوں کو پکڑا کر ان سے قبضہ سے 1648 برآمد کر لئے گئے ۔انچارج نگہبان سنٹر نے بتایا کہ انسداد گداگری مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور شہریوں کے لئے اذیت کا باعث بننے والے بھکاریوں کو پکڑ کر ان کی اصلاح کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔