بہترین انتظامات کرنے والے انچارجز ‘ سپروائزرز اور سٹاف کو نقد انعامات ، تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

منگل 6 جون 2017 23:23

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء)ضلع کے رمضان بازاروں کے تمام تر انتظامات برقرار رکھنے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،بہترین انتظامات کرنے والے انچارجز ‘ سپروائزرز اور سٹاف کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دئیے جائیں گے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد نے ڈیلی رمضان بازار ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اسسٹنٹ کمشنرز ‘ ڈی او انڈسٹریز ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ‘ مارکیٹ کمیٹی ‘ میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں کے انتظامات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔صارفین کو معیاری اشیاء کی فراہمی سمیت طے کردہ تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کسی بھی دن رمضان بازاروں کا سرپرائز وزٹ کر سکتے ہیں ۔

انچارجز اور سپروائزرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی کسی بھی صورت کمی نہ ہونے دیں تاکہ صارفین باآسانی حکومت پنجاب کی طرف دی گئی سبسڈی کا فائدہ بھر پور اٹھا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے 9۔ارب روپے سے زائد مالیت کے رمضان پیکج پر عملدرآمد کرکے اس کے ثمرات عام صارفین تک پہنچائے جارہے ہیں اور تمام تر حکومتی وانتظامی مشینری رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ میں مصروف ہے۔

رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی کمی برداشت نہیں جائے گی ۔ انچارجزرمضان بازاروں نے ڈیلی پراگریس سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان رمضان بازاروں میں اوپن مارکیٹ کی نبست انتہائی سستی ‘ معیار ی اور تازہ اشیاء سبزیاں ‘ فروٹ ‘ گوشت و دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں یہی وجہ ہے صارفین بھی وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور ضلعی انتظامیہ کے بہترین انتظامات پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔