چوبیس گھنٹوں کے دوران10مجرم گرفتار کرلئے ،ترجمان پولیس

منگل 6 جون 2017 23:23

چوبیس گھنٹوں کے دوران10مجرم گرفتار کرلئے ،ترجمان پولیس
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن10مجرم گرفتار کرلئے ۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق گرفتار کئے جانیوالوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 09 اشتہاری مجرمان اور01عدالتی مفرور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں10عددپسٹل ،02 عدد بندوق، 01 عدد کاربین قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میںچرس1.840کلو گرام اور شراب19 لیٹر برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :