آئی ایم ایف کی امداد سے پاکستان کی اقتصادیات کو مستحکم بنانے میں مدد ملی ہے،عالمی بینک

منگل 6 جون 2017 23:22

آئی ایم ایف کی امداد سے پاکستان کی اقتصادیات کو مستحکم بنانے میں مدد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) عالمی بینک نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی امداد سے کامیابی سے مکمل ہونے والے پروگرام سے پاکستان میں بڑے پیمانے کی اقتصادیات کو مستحکم بنانے میں مدد ملی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے مطابق عالمی سطح پر اقتصادی ترقی ونشوونما کے جون 2017 کیلئے امکانات کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری اور بڑے پیمانے پر اقتصادی ترقی کے ماحول سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری میں تیز آئے گی۔

ریڈیو پاکستان نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں سازگار موسم اور کپاس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے زرعی مصنوعات کو کافی مدد مل رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی موجودہ مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح 5.7 فیصد ہونے کی توقع ہے۔