سابق آئی جی کے بیٹے پراغوا کے بعد تشدد ،ْ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

سابق آئی جی بنیامین کے بیٹے علی امین کو تشدد کے بعد نیم مردہ حالت میں پھینک دیا گیا تھا نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف اللہ بنگش نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے

منگل 6 جون 2017 22:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2017ء) اسلام آباد میں سابق آئی جی کے بیٹے کو اغوا کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف مارگلہ پولیس نے مقدمے کا اندراج کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق آئی جی بنیامین کے بیٹے علی امین کو تشدد کے بعد نیم مردہ حالت میں پھینک دیا گیا تھا تاہم وہ زندہ بچ گئے۔اسلام آباد میں سابق آئی جی کے بیٹے کو اغوا کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف مارگلہ پولیس نے مقدمے کا اندراج کرلیا۔

یہ واقعہ اسلام آباد تھانہ مارگلہ کی حدود میں گذشتہ ماہ 25 مء کو پیش آیا تھا۔سابق آئی جی کے بیٹے کے اغوا اور تشدد کا مقدمہ نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف اللہ بنگش کے خلاف درج کرایا گیا۔ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ سیف اللہ بنگش نے ایف سی اہلکاروں کی مدد سے علی امین کو اغوا کیا اور بعد میں تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم علی امین کو اغوا کے بعد اپنے گھر کے تہہ خانے میں لے گیا اور رات بھر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ادھر نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف اللہ بنگش نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔خیال رہے کہ مشرف فرار کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے اس وقت کے آئی جی اسلام آباد پولیس بنیامین کو ذمہ دار قرار دے دیا تھا اور سیکریٹری داخلہ کو آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :