پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر نذر محمد گوندل کی عمران خان سے ملاقات ،ْ پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان
پرانی پیپلزپارٹی کے لوگوں سے مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ،ْعمران خان سیاسی مافیا ریاست کے اداروں کو تباہ کررہی ہے ،ہمارا مقصدکرپٹ مافیا سے نجات دلانا ہے ،ْگفتگو ن لیگ کے بہت لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں مگر کارروائی کے ڈر سے آگے نہیں آ رہے ،ْ پی ٹی آئی چیف کا دعویٰ ملک میں تبدیلی اور خوشحالی کے لیے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ْ نذر محمد گوندل
منگل 6 جون 2017 22:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نذر گوندل کی فیملی کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں،جب جے آئی ٹی کا فیصلہ ہوا تو ن لیگ کے وزیر خوشی منارہے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ ن لیگ جے آئی ٹی پر حملہ کرے گی، مگر خبردار کر رہا ہوں کہ یہ 1997ء نہیں۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں طے کیا کہ کیسز نہیں کھولے جائیں گے، پیش گوئی کررہا ہوں یہ پھنس گئے ہیں، قطری شہزادہ بھی گواہی کیلئے نہیں آرہا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ حسین نواز کی تصویر میں ہے کیا حسین نواز پر سنگین الزامات ہیں، کیا یہ شاہی خاندان ہے۔عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے بہت لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، مگر کارروائی کے ڈر سے آگے نہیں آ رہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھائیوں کی طرح ہے اور ایران پڑوسی ہے، دونوں کو اکٹھا کرنا چاہیے، قطر کی صورت حال کے بعد اب مسلمانوں میں بڑی واضح تفریق آگئی ہے۔کرکٹ کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بھارت سے پاکستان کی شکست سے شائقین کو تکلیف پہنچی۔انہوں نے کہا کہ پہلے یہ فیصلے پر خوشیاں منا رہے تھے اب جے آئی ٹی کو متنازع بنانے رہے ہیں، تبدیلی کبھی بھی نیچے سے اوپر نہیں آتی بلکہ اوپر سے نیچے آتی ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ جو بھی تحریک انصاف میں آرہے ہیں وہ پارٹی کے ویڑن کی وجہ سے آرہے ہیں، سندھ میں بہت بڑا خلا ہے، لوگ وہاں تبدیلی چاہتے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے وال نذر گوندل کا کہنا تھا کہ میرے بھائی ظفر گوندل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی اور خوشحالی کے لیے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے،چیئرمین عمران خان کی موجودگی میں ایک اہم ترین فیصلہ کرنے جا رہا ہوں۔نذر گوندل کا کہنا تھا کہ بھاری دل کے ساتھ پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ رہا ہوں، جب تک عمران خان کے ساتھ رہیں گے ان کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نذر محمد گوندل کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جواسٹیٹس کو کے خلاف ہے، امید ہے ہم اکٹھے مل کر ایک نیا پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.