کوئٹہ میں تیزرفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے 4 افراد زخمی

منگل 6 جون 2017 22:48

کوئٹہ۔06جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں تیزرفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں تیزرفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں نورمحمد ،عیسی محمد ،نصیب اللہ ،بیگ محمد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرزخمیوں کو فوری طورپربی ایم سی ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :