شمالی پیرو لیما میں 6.2شد ت کا زلزلہ ،2 افراد زخمی ،4گھروں کو نقصان پہنچا

منگل 6 جون 2017 22:17

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) شمالی پیرو میں6.2شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس سے کم از کم2افراد ہلاک اور ایک مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو کے جیوفزیکل انسٹیٹیوٹ نے کہا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 18کلومیٹر(11میل) کی گہرائی سے منکورا شہر کے مشرق میں محسوس کئے گئے۔قومی شہری دفاع کے ادارے نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ رپورٹوں کے مطابق 2لوگ زخمی ہیں اور ایک گھر تباہ ہوا ہے۔پیرو ملک آگ کے حلقے پر واقع ہے جو بحرالکاہل پر پھیلے بھونچالی زون پر پھیلا ہوا ہے۔اس سے قبل سب سے بڑا زلزلہ2007 میں آیا تھا جب7.9شدت کے زلزلے سی595لوگ مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :