ملکی تاریخ میں کبھی بھی شریف خاندان کا احتساب نہیں ہوا، پانامہ کیس اور جے آئی ٹی قانون کی حکمرانی کا امتحان ہے ، احتساب شروع ہوگیا ہے دیکھتے ہیں کہ تخت رائے ونڈ کا احتساب ہوتا ہے کہ نہیں ، نوازشریف قانون کی حکمرانی اور اقدار کا درس دیتے ہیں ، جے آئی ٹی میں جن کو بلایا جارہا ہے ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

منگل 6 جون 2017 22:14

ملکی تاریخ میں کبھی بھی شریف خاندان کا احتساب نہیں ہوا، پانامہ کیس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں کبھی بھی شریف خاندان کا احتساب نہیں ہوا، پانامہ کیس اور جے آئی ٹی قانون کی حکمرانی کا امتخان ہے ، احتساب شروع ہوگیا ہے دیکھتے ہیں کہ تخت رائے ونڈ کا احتساب ہوتا ہے کہ نہیں ، نوازشریف قانون کی حکمرانی اور اقدار کا درس دیتے ہیں ، جے آئی ٹی میں جن کو بلایا جارہا ہے ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی بھی شریف خاندان کا احتساب نہیں ہوا ، پانامہ کیس اور جے آئی ٹی قانون کی حکمرانی کا امتحان ہے ، احتساب شروع ہوگیا ہے دیکھتے ہیں کہ تخت رائے ونڈ کا احتساب ہوتا ہے کہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف قانون کی حکمرانی اور اقدار کا دریتے ہیں ، جے آئی ٹی میں جن کو بلایا جا رہا ہے ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے لئے جیالوں کا پیار زیادہ اہم ہے ، جیالے میرے ساتھ ہیں ،مجھے چھوڑ کر جانے والوں کی فکر نہیں ہے ۔ (ن م