سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نام نکالنے کی درخواست مستر دکردی

منگل 6 جون 2017 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) سندھ ہائی کورٹ چیف جسٹس جناب جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے 5 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث پیپلز پارٹی رہنما سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نام نکالنے کی درخواست مستر دکردی منگل کو درخواست کی سماعت کت موقع پرطرفین کے وکلاء نیب پروسیکیوٹر اور ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کرلئے نیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر ملزم شرجیل انعام میمن ملک سے باہر گئے تو واپس نہیں آئیں گے ۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کی درخواست اس سے قبل بھی عدالت نے مسترد کردی تھی ۔ ملزم کے وکیل نے درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔