عدالت عالیہ سندھ نے جعلی کاغذات کے ذریعے چائنا کٹنگ میں ملوث 4 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

ملزمان نے گلشن اقبال اسکیم 33 پوسٹ آفس سوسائٹی کی زمین میں جعلی کاغذات کے ذریعے چائنہ کٹنگ کر کے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، وکیل نیب

منگل 6 جون 2017 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) عدالت عالیہ سندھ نے گلشن اقبال اسکیم 33 پوسٹ آفس سوسائٹی کی زمین جعلی کاغذات کے ذریعے چائنا کٹنگ کرنے کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان جالاد خان ، سیدنا زیب حسین زیدی ، محمد ابولحسن اور کامران کی درخواست ضمانت مسترد کردی نیب پروسیکیوٹر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان پوسٹ آفس سوسائٹی کی 4 سو اور 2 سو گز کی پلاٹوں کے جعلی نقشے بناکر120 گز کی چائنا کٹنگ کی جس سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پر برداشت کرنا پڑا ہے عدالت نے نیب کے وکیل مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ملزمان ایک سال سے جیل میںقید ہیں ۔